اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دمشق میں اسٹراٹیجیک امور کے ایک تحقیقاتی مرکز کے ڈپٹی ڈائیریکٹر نے دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر بغدادی کو نیا بن لادن قراردیا اور امریکہ کی جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے کے ساتھ اس کے تعلقات سے پردہ اٹھایا ہے۔ العالم کی رپورٹ مطابق طالب ابراہیم نے کہا کہ ابوبکر البغدادی عراق میں امریکیوں کی بوکا جیل میں رہا ہے اور رہائی کے وقت اس نے ایک امریکی فوجی عہدیدار سے کہا کہ بہت جلد امریکہ میں ملاقات ہوگی۔ طالب ابراہیم نے روس کے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سو فیصد اطمینان ہے کہ عراق میں امریکہ کے زیر کنٹرول جیل میں ہی ابوبکر البغدادی کے امریکی سی آئی اے سے رابطے برقرار ہوئے ہیں اور اسی دوران ابوبکر البغدادی کو سی آئی اے سے تعاون کی پیشکش کی گئی۔ طالب ابراہیم نے تاکید کی کہ امریکہ میں آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کچھ عراق و شام میں ہورہا ہے، اس کی منصوبہ ساز امریکی سی آئی اے ہے اور امریکی سی آئی اے علاقے میں بحران کھڑا کرنے کے درپے ہے تاکہ صہیونی حکومت کو محفوظ رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲